کھیل و ثقافت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا

دبئی:آئی سی سی نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے میزبان شہروں کے نام کا اعلان کردیا

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کے 45 میچز کی میزبانی سات آسٹریلوی شہر کریں گے

کرکٹ کے عالمی ٹورنامنٹ کا آغاز آئندہ سال 16 اکتوبر سے ہوگا اور ایونٹ 13 نومبر تک جاری رہے گا، آئی سی سی نے آسٹریلیا کے ان 7 شہروں کا اعلان کردیا ہے جہاں ورلڈکپ کے میچز کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی نے بتایا کہ ورلڈکپ کے 45 میچز سڈنی، پرتھ، میلبرن، ہوبارٹ، جیلانگ، برسبین اور ایڈیلیڈ میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : اینڈی مرے نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کا سیمی فائنل 9 اور 10 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ اور ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کے فائنل کا میدان میلبرن کے اسٹیڈیم میں سجے گا۔

کرکٹ کی عالمی کونسل نے کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقا ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے لیے بہترین رینکنگ رکھنے والی ٹیمیں ہیں۔

جبکہ ویسٹ انڈیز، سری لنکا، اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا ممکنہ طور پر کوالیفائنگ راونڈ کے میچز کھیلیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close