کھیل و ثقافت

ثانیہ اگر مکسڈڈبلز کیٹگری میں کھیلنےپر تیار ہیں تو انہیں ویل کم کہوں گا:اعصام

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ثانیہ مرزا کو مکسڈ ڈبلز میں پارٹنر بننے کی آفر کردی۔

اعصام کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا کی خواہش پر ان کے ساتھ لاہور میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کے کورٹ پر اکٹھے ٹریننگ کی،وہ بہت اچھی کھلاڑی ہیں۔

ثانیہ کےساتھ بیرون ملک بھی ملاقات رہتی ہے،اس سال انہوں نے زیادہ ٹینس نہیں کھیلی تاہم اگلے سال وہ زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کی خواہش مند ہیں۔

اعصام نے بتایا کہ انہوں نے ثانیہ سے کہا ہےکہ ہم دونوں مسکڈ ڈبلز مقابلوں میں ایک جوڑی بن کر حصہ لے سکتے ہیں،وہ اگر مکسڈڈبلز کیٹگری میں کھیلنےپر تیار ہوجاتی ہیں تو انہیں ویل کم کہوں گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close