سندھ

آصف زرداری کی بات سمجھنے کیلئے عقل چاہیئے اور عمران خان اس نعمت سے محروم ہیں، نفیسہ شاہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی بات سمجھنے کے لئے عقل چاہیئے اور عمران خان اس نعمت سے محروم ہیں، عمران خان کو لانے والوں کو ان کی بصیرت کا پتہ چل گیا ہے۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان خیرات اور صدقات لے سکتے ہیں، خیرات اور صدقات سے ملک نہیں چلتے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے 100 دن کے اندر ڈکٹیٹر مشرف کو نکالا تھا جبکہ موجودہ حکومت کی 100 دن کی کارکردگی صفر ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے 100 دنوں میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 2 گناہ اضافہ کیا تھا جبکہ عمران خان کی سوچ مرغی اور انڈے سے آگے نہیں بڑھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close