دنیا

حماس کو طاقتور بنانے میں ایران کا بنیادی کردار رہا ہے، سربراہ حماس

غزہ: فلسطین کی تحریک حماس نے ایران کی جانب سے فلسطینی عوام کی مدد اور حمایت کی قدردانی کی ہے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ فلسطینی عوام اور فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں، خاص طور سے تحریک حماس کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحریک حماس کو طاقتور بنانے میں ایران کا بنیادی کردار رہا ہے۔

حماس کے سربراہ نے غاصب صیہونی حکومت کے لئے امریکہ کی ہمہ جہتی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ، اسرائیل کے تمام غیر انسانی اور غیر قانونی اقدامات منجملہ فلسطین کے مظلوم عوام کے قتل عام اور صیہونی بستیوں کی توسیع کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ کوئی بھی طاقت فلسطینی قوم کو اس کے اصول و امنگوں سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے کہا کہ مزاحمت، فلسطینی قوم اور پوری دنیا کے تمام حریت پسندوں کے لئے باعث فخر و عزّت ہے اور یہ کہ سرزمین فلسطین کے کسی بھی علاقے سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close