دنیا

ہلیری کلنٹن نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا

امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کہا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کی صدارتی اُمیدوار ہلیری کلنٹن نے خفیہ معلومات کے معاملے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن ادارہ ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی سفارش نہیں کرے گا۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کامی نے کہا ہے کہ سابق وزیر خارجہ نے خفیہ معلومات کے معاملے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا لیکن کوئی بھی ’مناسب پراسیکیوٹر‘ ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی حمایت نہیں کرے گا۔

ایف بی آئی ہلیری کلنٹن کے بطور وزیر خارجہ ذاتی ای میل ایڈریس کے ذریعے حساس معلومات کے تبادلے کی تحقیقات کر رہا تھا۔

ہلیری کلنٹن کا موقف رہا ہے کہ انھوں نے حساس معلومات کے لیے ذاتی ای میل کا استعمال نہیں کیا۔

البتہ ایف بی اے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ایک سو سے زیادہ حساس ای میلز سرور سے ملی ہیں۔

ایف بی آئی نے گذشتہ ہفتے ہلیری کلنٹن کا تین گھنٹے تک انٹرویو کیا تھا اور ای میلز کے بارے میں ان کی عادتوں کے حوالے سے سوالات پوچھے تھے۔ ہلیری کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انھوں نے رضاکارانہ طور پر ایف بی آئی کو انٹرویو دیا ہے۔

مسز کلنٹن کا موقف رہا ہے کہ انھوں نے حساس معلومات کے لیے ذاتی ای میلز استعمال نہیں کیں۔

منگل کے روز صدر براک اوباما اور ہلیری کلنٹن اکٹھے نارتھ کیرولینا میں انتخابی مہم میں شریک ہو رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close