دنیا

طوفانی بارشوں اور بجلی گرنے سے 47 افراد ہلاک

شمالی بھارت کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارش، طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 47 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاستوں اتر پردیش، بہار اور جھاڑکھنڈ میں طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی کے گرنے واقعات میں 47 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔ طوفان کے باعث مکانوں کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہونے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ناگہانی آفات سے نمٹنے والے ادارے انڈیا ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں آسمانی بجلی گرنے اور گھروں کی چھتیں منہدم ہونے سے ہوئیں، امدادی کام جاری ہے اور لوگوں کو محفوط مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے 4 لاکھ روپے فی کس امدادی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ خراب موسم کے باعث بھارت میں 200 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جس میں 2 اور 3 مئی کی درمیانی شب آنے والے طوفان میں 134 افراد ہلاک جب کہ 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب 18 افراد اور 14 مئی کو آنے والے طوفان اور بارش سے 51 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔محکمہ موسمیات نے موسمی تغیر کے مزید ایک ماہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close