دنیا

پوتن نے روس میں ہونے والے افغان امن مذاکرات ملتوی کردیئے

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پوتن نے ماسکو میں ہونے والے افغان امن مذاکرات ملتوی کردیے ہیں۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق اگلے ہفتے ماسکو میں ہونے والے افغان طالبان امن مذاکرات کو روسی صدر ولادی میرپوتن نے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ ان مذاکرات میں روس، افغانستان، امریکا اور طالبان نمائندوں کو شرکت کرنی تھی۔

افغان حکومت کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صدر اشرف غنی اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے درمیان ہونے والی بات چیت میں افغان امن مذاکرات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے بھی مذاکراتی عمل کے ملتوی کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

افغانستان میں صدر اشرف غنی کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کے باوجود اتحادی افواج اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ غزنی پر قبضے سے متعلق بھی فریقین متضاد دعوے کر رہے ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذاکرات کے بجائے جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روس کی میزبانی میں ماسکو میں ہونے والے امن مذاکرات میں طالبان کی قیادت نے بھی شرکت کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم افغان حکومت اور امریکا نے امن مذاکرات میں شریک ہونے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد روسی صدر نے مذاکرات کے عمل کو ملتوی کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close