More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

اسرائیل کا لبنان کی سرحد پر چھٹی سرنگ مسمار کرنے اور آپریشن ختم کرنے کا اعلان

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

تل ابیب: قابض صہیونی فوج نے لبنان کی سرحد پر لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی طرف سے کھودی گئی چٹھی سرنگ مسمار کرنے کے بعد سرنگوں کی مسماری کے لیے ایک ماہ سے جاری آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ چھ سرنگیں مسمار کی گئیں جو حزب اللہ نے سنہ 1948ء تک کھود رکھی تھیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہاکہ حزب اللہ کی طرف سے کھودی گئی چھٹی اور آخری سرنگ بھی مسمار کردی گئی جس کے بعد سرنگوں کے خلاف آپریشن ختم کردیا گیا۔ چھٹی سرنگ الرامیہ کے مقام سے کھودی گئی تھی جو 800 میٹر اندر تک کھودی گئی تھی۔ صہیونی فوج کا کہنا تھا کہ سرحد پر کھودی گئی بعض سرنگیں 55 میٹر گہری تھیں۔

اسرائیلی فوج نے چند ہفتے قبل لبنان کی سرحد پر شمال کی ڈھالکے عنوان سے حزب اللہ کی کھودی گئی سرنگوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ آپریشن میں اسرائیل نے چھ سرنگیں مسمار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ نے سرحد پر ایسی سرنگوں کی کھودائی اس لیے شروع کی تھی تاکہ زیر زمین سرنگوں کے ذریعے اسرائیل کے اندر دراندازی کی جائے۔ اسرائیل کا کہناہے کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے آپریشن جاری رکھے گا حزب اللہ کو اسرائیل میں دراندازی کا موقع نہ مل سکے۔اسرائیل کا کہنا تھاکہ سرحد پر سرنگوں کی کھدائی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے