دنیا

متحدہ عرب امارت اسرائیل میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح

متحدہ عرب :(یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات گزشتہ سال 13 اگست کو بحال ہوئے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا

معاہدے کو ایک سال مکمل ہونے سے پہلے ہی متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کیا ہے۔
اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کا سفارتخانہ تل ابیب میں کھولا گیا ہے جو تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں قائم ہے۔
اس سے قبل اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی وزیر خارجہ کا متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتخانے کے افتتاح کی تقریب میں نئے اسرائیلی صدر اور اماراتی سفیر بھی شریک تھے جنہوں نے سفارتخانے کے افتتاح کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا اہم سنگ میل قرار دیا۔
اس موقع پر اسرائیلی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کو تاریخی قرار دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close