انٹرٹینمنٹ

گلوکار ، اداکار سجاد علی 50 برس کے ہوگئے

پاکستانی گلوکار ، اداکار اور ہدایتکار سجاد علی کی پچاسویں سالگرہ منائی گئی ،گلوکار سجاد علی 24 اگست 1966کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ پاکستان میں پاپ موسیقی متعارف کروانے کا سہرا سجاد علی کے سر جاتا ہے۔ 1993میں سجاد کے گانے "بے بی آ ” نے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ سجاد علی کے کئی سپرہٹ گانے اور البم شائقین کے پسندیدہ ہیں۔ "چیف صاب” ، "ابھی موڈ نہیں” ، "سوہنی لگ دی” سجاد علی کے سپرہٹ گانوں میں شامل ہیں۔انہوں نے "لو لیٹر” ، "منڈا تیرا دیوانہ ” ، "ایک اور لو سٹوری ” میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سجاد علی کا آخری البم دو ہزار آٹھ میں ریلیز ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close