انٹرٹینمنٹ

پاکستانی سیاست پر فلم بنی تو مریم نواز کا کردار ادا کرنا چاہوں گی، خوبرو اداکارہ نیلم منیر

کراچی: پاکستانی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہےکہ وہ پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی مثال ہیں۔ نیلم نے اپنے انٹرویو میں تمام ورکنگ لیْدیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام خواتین جو کام کررہی ہیں انکی بہت عزت کرتی ہو کیونکہ گھر سے باہر نکل کر کام کرنا ایک باہمت  شخصیت ہونے کی نشانی ہے اور ساتھ ساتھ اپنے گھر کو بھی سنبھالنا بہیت بڑی زمیداری کا کام ہے۔

بےنظیر بھٹو اور مریم نواز کو پسند کرتی ہوں

خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر دو خواتین سیاستدانوں کو بہیت پسند کرتی ہو جن میں سے ایک بےنظیر بھٹو ہیں اور دوسری مریم نواز ہیں۔

نیلم نے اپنے خیالات کا مزید اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اگر سیاست پر کوئی فلم بنی تو میں اس میں کام کرنا پسند کروگی اور کردار کی ادائیگی میں مریم نواز کا کردار ادا کرنا چاہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کیٹ واک کے دوران ٹھمکے ، نیلم منیر نے پھر سے پاکستانیوں کا دل لوٹ لیا

اداکارہ نیلم منیر نے اپنی کرئیر کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ پٹھان گھرانے سے تعلق کے باوجود فیملی سے ہر ممکن سپورٹ ملا مگر کریئر کے آغاز مین بہت سی مشکلات بھی پیش آئیں۔

نیلم نے اپنی زاتی زندگی کے متعلق بھی بتایا کہ لڑکی ہونے کے باوجود اس انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے مجھے میری حدود کا اندازہ کیونکہ میں دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی مثال ہوں اور محدود رہ کر بھی کام کر سکتی ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close