Featuredسندھ

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

کراچی: شاہ فیصل، ایئر پورٹ، گلشن اقبال ، سرجانی اور اورنگی ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں بارش نے رنگ جمادیا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے مغرب میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں شاہ فیصل، ایئر پورٹ، گلشن اقبال ، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، عزیز آباد اور  اورنگی ٹاون میں بھی بارش ہوئی۔

دوسری طرف کراچی کے وسطی علاقے میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ گرج چمک کے ساتھ بادل شمال کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور گرد نواح میں بارش کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close