Featuredپنجاب

تحریک انصاف نیک نیتی سے مذاکرات کے لیے بیٹھی ہے : شاہ محمود

ہم چاہتے ہیں جمود سے باہر نکل کر انتخابات کی طرف بڑھیں

لاہور: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو ہم نے کوئی زبردستی نہیں بٹھایا، حکومتی لوگ اپنی مرضی کے مطابق بیٹھے ہیں، ہم چاہتے ہیں نیک نیتی کے ساتھ بات چیت آگے بڑھے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں جمود سے باہر نکل کر انتخابات کی طرف بڑھیں، ایسے ماحول سے کوئی حل نہیں نکلے گا بلکہ بات بگڑے گی۔

رہنما پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کی ضمانت کے باوجود ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، پرویز الہٰی ضمانت پر تھے، سرچ وارنٹ کے بغیر پولیس داخل ہوئی، پرویز الہٰی کے گھر پر حملہ کرکے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پرویز الہٰی کے گھر والوں نے بہادری سے تمام صورتحال کو سنبھالا، پی ٹی آئی کا ہر کارکن پرویز الہٰی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شریف فیملی پر جب بھی مشکل وقت آیا چودھری برادران نے مدد کی، تحریک انصاف آزمائش سے گزررہی ہے، مونس الہٰی سے بھی رابطہ ہوا ہے یہ وقت بھی گزر جائے گا، امید ہے عدلیہ ہمیں انصاف دے گی، آزمائش کے دن آتے ہیں اور گزر جاتے ہیں، تحریک انصاف نیک نیتی سے مذاکرات کے لیے بیٹھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کے گھر آتے ہوئے راستے میں اسحاق ڈار کا فون آیا، اسحاق ڈار کو کہا پہلے میں پرویز الہٰی کی فیملی سے ملاقات کروں گا، ہم چاہتے ہیں جمود سے باہر نکل کر انتخابات کی طرف بڑھیں، ایسے ماحول سے کوئی حل نہیں نکلے گا بلکہ بات بگڑے گی، خواجہ آصف کو تحفظات ہیں تو اپنی پارٹی سے بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو ہم نے کوئی زبردستی نہیں بٹھایا، حکومتی لوگ اپنی مرضی کے مطابق بیٹھے ہیں، ہم چاہتے ہیں نیک نیتی کے ساتھ بات چیت آگے بڑھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close