Featuredانٹرٹینمنٹ

کوئی ساتھ دے یا نہ دیں لیکن اللہ فلسطین کے ساتھ ہے

مسلمان ہونے کی حیثیت سے میرا یقین ہے فتح فلسطین کی ہوگی ثنا خان

اقتدار میں رہنے والوں فلسطین میں ہونے والی نسل کشی کو روکنے کے لیے کچھ کرلو

سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے کہا ہے کہ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے میرا یقین ہے فتح فلسطین کی ہوگی۔

ثنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ روتے ہوئے اسرائیل کے ہاتھوں دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم فلسطینیوں کے لیے دُعا کررہی ہیں۔

اُنہوں نے اپنی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کوئی ساتھ دے یا نہ دیں لیکن اللہ فلسطین کے ساتھ ہے، میں بہت بےبس ہوں لیکن ان حالات میں ہم صرف دُعا ہی کرسکتے ہیں’۔

ثنا خان نے کہا کہ ‘معصوم لوگ اور معصوم بچوں کا قتل کیا جارہا ہے، اقتدار میں رہنے والوں فلسطین میں ہونے والی نسل کشی کو روکنے کے لیے کچھ کرلو’۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘وہ اُن کی زمینوں پر قبضہ کرکے اور معصوم لوگوں کا روازنہ کی بنیاد پر قتل کرکے خود کو مظلوم دِکھا رہے ہیں’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

ثنا خان نے مزید کہا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ فلسطین کی فتح ہوگی، میں آج، کل اور ہمیشہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہوں اور پوری اُمت مسلمہ کے ساتھ کھڑی ہوں’۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ثنا خان کو اسرائیل فلسطین کشیدگی پر خاموش رہنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ساتھ ہی کئی مداحوں نے تو ثنا خان کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ ثنا خان کو بھارت کا خوف ہے، وہ بزدل ہیں اور اُنہیں ڈر ہے کہ اگر فلسطین کے حق میں کچھ بولا تو اُن کا یوٹیوب چینل بند ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close