Featuredکھیل و ثقافت

شاداب خان ٹی 20 اسکواڈ کے کپتان مقرر

آکلینڈ : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شاداب خان کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا کپتان مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ پر جانے والی قومی کرکٹ ٹیم کی مشکلات آسان ہوگئیں، آل راؤنڈر شاداب خان فٹ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر شاداب خان ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاری کیلئے آکلینڈ میں ہونے والے ٹریننگ سیشن میں ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ جمعے کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ اگر شاداب ان فٹ رہتے تو محمد رضوان کپتانی کے مضبوط امیدوار تھے، محمد رضوان نے نیشنل ٹی 20 کپ میں خیبرپختونخوا کی قیادت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close