Featuredسندھ

نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو 27 اکتوبر تک بلڈنگ خالی کرنے کے لیے کہا گیا ہے

کراچی: انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس میں نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو 27 اکتوبر تک بلڈنگ خالی کرنے کے لیے کہا گیا ہے

نسلہ ٹاور کو خالی کرانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ کمشنر کراچی کو اعلیٰ عدلیہ کی ہدایت پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کروانا ہے لہٰذا بلڈنگ خالی نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اندھیر نگری بن گئی

نسلہ ٹاور سے متعلق گزشتہ سماعت میں عدالت نے نظرثانی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے بلڈنگ کو ایک ماہ میں خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ عمارت کا کچھ حصہ غیر قانونی زمین پر تعمیر کیا گیا،

لاٹیز یا مالکان کو حقیقی مالکان کا درجہ نہیں دیا جاسکتا ، عدالتی حکم میں الاٹیز کے مفادات کا تحفظ بھی کیا گیا ہے، متعدد سوالات پر بھی 780 گز سے زائد کی لیز دستاویزات پیش نہیں کی گئیں اور اضافی لیز کا بھی قانونی جواز نہیں پیش کیا جاسکا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close