Featuredپنجاب

ہم سلیکٹڈ وزیراعظم کے مقابلے کےلیے میدان میں نکلے ہیں

سرگودھا: ہم عوام کی خدمت کے لیے سیاست کرتے ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا، تبدیلی کے نام پر تباہی آئی۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی ناکامی کا بوجھ عوام اٹھارہے ہیں، پی ٹی آئی نااہلی کے سارے ریکارڈ توڑ چکی ہے، اپنے مطالبات اس حکومت اور پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے، تبدیلی کے نام پر تباہی آئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوریت ہماری سیاست ہے، مساوات ہماری معیشت ہے، پیپلزپارٹی کے 5 اصول ہیں، ہم عوام کی خدمت کے لیے سیاست کرتے ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا، اسلام ہمارا دین اور جمہوریت ہماری سیاست ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، شہادت ہماری منزل ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپنے اصولوں پر کبھی سودا نہیں کرسکتے، 27 فروری کو نکلیں گے اور اسلام آباد کا رخ کریں گے، سلیکٹڈ وزیراعظم کے مقابلے کےلیے میدان میں نکلے ہیں، ہم اس حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرچکے ہیں، اپنے مطالبات اس حکومت اور پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے، تبدیلی کے نام پر تباہی آئی ، ہم نے پہلے دن سے انہیں سلیکٹڈ کہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ناکامی کا بوجھ عوام اٹھارہے ہیں، پی ٹی آئی نااہلی کے سارے ریکارڈ توڑ چکی ہے، پہلے دن کہا تھا آئی ایم ایف سے ڈیل عوام پر بوجھ ڈالے گی، 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جن کے پاس روزگار تھا ان سے بھی آپ نے روزگار چھین لیا، پی ٹی آئی حکومت نے غریبوں کے سر سے چھت چھین لی، پیپلزپارٹی نے کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ٹریکٹر ریلی نکالی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close