بلوچستان

پاکستان کی فورسز اور عوام اپنی سرزمین کی حفاظت کرنا جانتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ ہر صورتحال میں پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، دہشت گردی اور شر پسندی کی صورتحال میں بھی پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں مستحکم قیام امن میں اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے، پاکستان کی فورسز اور عوام اپنی سرزمین کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close