اسلام آباد

پاک افغان سرحد سے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام

 باجوڑ کے علاقے بٹوار میں پاک افغان سرحد پر تین دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باجوڑ کے علاقے بٹوار میں پاک افغان سرحد پر تین دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشتگردوں کی جانب سے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں پاکستانی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں کو نقصان پہنچا۔ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عبدالرؤف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عبوری حکومت کو مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کا بارہا کہتا رہا ہے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close