اسلام آباد

وزیراعظم کابینہ کوبائی پاس نہیں کرسکتے

سپریم کورٹ میں جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حکومت کی نظرثانی درخواست پرسماعت کی جس پر عدالت نےوفاق کی جانب سے دائراپیل میں وزیراعظم کوکابینہ کو بائی پاس کرنےسے روک دیا۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ ’’آئین میں وزیراعظم کی سولوفلائٹ کی گنجائش نہیں ہے‘‘،ٹیکس استثنیٰ اور لیوی ٹیکس کا نفاذ وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔

عدالت عظمیٰ کےتین رکنی بینچ نےریمارکس دیےکہ رولزکبھی بھی آئین سےبالاتر نہیں ہو سکتے۔کیاوزیراعظم کابینہ کی منظوری کےبغیرجو چاہےکرسکتاہے؟۔

جسٹس ثاقب نثارکےاستفسار پرحکومتی وکیل نے جواب دیاہروفاقی وزیروفاقی حکومت کہلائے گا،حکومتی امورکےلیےمضبوط وزیراعظم کی ضرورت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کابینہ کو بائی پاس کرنے کے معاملے پروفاق کی نظر ثانی اپیل خارج کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close