اسلام آباد

سپریم کورٹ نے فہد قتل کیس میں ازخود نوٹس نمٹا دیا

چیفجسٹس انور ظہیر جمالی نے ان چیمبر سماعت کے دوران جاری کیا ہے.

اس دوران مقدمے کی سماعت کے وقت مقدمہ کی تفتیشیپولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ فہد قتل کیس میں ملوث ملزمان کے حوالے سے چالان مکملکرکے متعلقہ عدالت میں جمع کروادیا گیا ہے اور مقدمے کی باضابطہ کارروائی جاری ہے .دوران سماعت فہد ملک کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مقدمے سے 7 اےٹی اے کی شق ختم کردی گئی ہے جس سے مقدمہ کمزور ہوا ہے اس لئے اس سیکشن کو بحال کیا جائے.

اس پر عدالت نے کہا کہ وہ اس معاملے میں متعلقہ فورم سےرجوع کریں عدالت نے پولیس کو یہ بھی ہدایت کی کہ مقدمے کو آئین اور قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے اور متعلقہ میں ملوث ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے بعد ازاں عدالت نے درج بالا ہدایات کے ساتھ ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close