پنجاب

70 ویں یوم آزادی پر پاک فوج کے خصوصی ملی نغمہ نے دھوم مچا دی

راولپنڈی: پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے تیار کیا گیا خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملی نغمہ جاری کیا جس کا ٹائٹل ’’اے وطن تیرا بھلا ہو‘‘ ہے۔ اس نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار شفقت امانت علی نے گایا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمے کی ویڈیو میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور ملک و قوم کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close