سندھ

لوگوں کی زبان بندی کی جارہی ہے،آپ کے حقوق کے لئے ہم آپ کے ساتھ ہیں

کراچی:  پیکا آرڈینس کا نشانہ آپ سب ہیں۔ آپ کے حقوق کے لئے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جو بھی تکالیف ہیں صحافی برادران کی پیپلز پارٹی ان تمام مسائل کا حل نکالے گی، عام آدمی اقتصادی طور پر غربت کی چکی میں پس رہا ہے، کبھی چینی، کبھی بجلی اور کبھی گیس ہی غائب ہوجاتی ہے، سندھ کو گیس سے محروم کردیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زبان بندی کی جارہی ہے، پیپلزپارٹی پیکا کے کالے قانون کے خلاف آپ لوگوں کے ساتھ ہے، ہم چئیرمین بلاول بھٹو کے تاریخی لانگ مارچ سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں، پیکا آرڈینس کا نشانہ آپ سب ہیں۔ آپ کے حقوق کے لئے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہٹانے اور بلاول کا ساتھ دینے کا وقت آگیا ہے، احتجاج میں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ گملہ بھی نہ ٹوٹے، لانگ مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل دے کرچکے ہیں، ہمارا مقصد عوام کی زندگی متاثر کرنا نہیں ہے، ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close