تجارتسندھ

عید الاضحیٰ پر قربان کیے گئے جانوروں کا اعداد و شمار جاری

 عید الاضحیٰ پر ملک بھر میں 63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی۔

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے عید الاضحیٰ پر قربان کیے گئے جانوروں کے اعداد و شمار جاری کردیے، اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کے باعث ملک میں گزشتہ سال کی نسبت میں 28 سے 30 فیصد جانور کم قربان کیے گئے۔

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عید پرقربان کیے گئے جانوروں میں 20 لاکھ بچھڑے، 35 لاکھ بکرے، 8 لاکھ چھترے اور 60 ہزار اونٹ شامل ہیں۔

مہنگائی کے باعث ملک میں گزشتہ سال کی نسبت میں 28 سے 30 فیصد جانور کم قربان کیے گئے، گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث جانوروں کی 35 فیصد کھالیں خراب ہونے کا تخمینہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق عید پر قربان کیے جانوروں کی کل مالیت 376 ارب روپے بنتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close