Featuredسندھ

اٹھارہويں ترمیم پر آنچ نہيں آنے دیں گے، ضروت پڑی تو لانگ مارچ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

گمبٹ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ اٹھارہويں آئینی ترمیم پر آنچ بھی نہيں آنے دیں گے، ضروت پڑھنے پر اس کے لئے لانگ مارچ کرنے کو بھی تیار ہیں۔ ضلع خیرپور کے علاقے گمبٹ میں میڈیکل کالج کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان والے عمران خان کی حکومت کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ گمبٹ جیسا میڈيکل کالج خیبرپختونخوا میں نہیں بنا سکتے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کون سا ایسا ملک ہے جہاں ایک سال میں تین بجٹ پیش کئے جاتے ہیں، ان کی وہی پرانی ن لیگ والی منطق ہے کہ ہر چیز پر ٹیکس لگا دو۔ انہوں نے کہا کہ آخری بجٹ میں خان صاحب کی بہن کے لئے تو ریلیف ہے لیکن غریب مزدور کے لئے کوئی ریلیف نہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے اور ملک کے لئے بہت سے چیلنجز اور مشکلات ہیں لیکن خوشی ہوئی کہ پاکستان کے غریب عوام سندھ میں آکر اپنا مفت علاج کرا سکتے ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے خان صاحب پارلیمنٹ چلارہے ہيں اس سے پورے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close