سندھ

حکمرانوں کے گھبرانے کا وقت آنے والا ہے

لاہور: ساڑھے 3سال میں ملکی معیشت کاجنازہ نکل چکا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بے شمار لوگوں نے عمران نیازی کو ووٹ دیا کہ تبدیلی سے ملک بدلے گا، کیا بدقسمت دن تھا کہ یہ شخص پاکستان پر وزیر اعظم مسلط کیا گیا، ساڑھے 3سال میں ملکی معیشت کاجنازہ نکل چکا ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے، ان کے گھبرانے کا وقت آنے والا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے حکومت گرانے کیلئے کال دیتے ہوئے کہا کہ عوام تیاری کریں، لنگوٹیں کسیں، اگر حکومت سے فوری جان نہ چھڑائی تو خاکم بہ دہن پاکستان کا ہی خدا حافظ ہے، حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے، ان کے گھبرانے کا وقت آنے والا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاست عوام کی خدمت اور دکھ درد بانٹنے کا نام ہے، سیاست یتیم اور بیوہ کے سر پر دست شفقت رکھنے کا نام ہے، سیاست بے روزگاروں کیلئے کاوشیں کرنے کا نام ہے، مہنگائی ختم کرنے کا نام سیاست ہے جو نواز شریف نے انجام دیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close