کھیل و ثقافت

انگلینڈ ہوم گراﺅنڈ پر اچھا کھیل رہی ہے

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ انگلینڈ ہوم گراﺅنڈ پر اچھا کھیل رہی ہے اس لیے وہ فیورٹ ہے ۔
مصباح الحق نے غیر ملکی تشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ انگلینڈ میں ٹیسٹ کھیلنے کا موقع مل رہاہے ،انگلینڈ میں کھیلنے سے ہی ایک کھلاڑی کا کیرئیر مکمل ہوتاہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو بھی آسانی سے نظر انداز نہیں کیا جاسکتاہے ،ہماری مڈل آرڈر بیٹنگ اچھی فارم میں ہے ،کھلاڑیوں کو بتا دیاہے کہ انگلینڈ ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ان کا کہناتھا کہ یقین ہے کہ انگلینڈ میں محمد عامر بہت کارگر ہو گا ،یاسر شاہ کا کر دار کلیدی ہو گا ۔مصباح الحق کا کہناتھا کہ صرف عامر ہی نہیں راحت علی ،سہیل خان اور وہاب ریاض بھی اچھے باولر ز ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close