سندھ

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

شدید حبس  کے بعد اچانک شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بادل چھا گئے  جب کہ کچھ مقامات پر بوندا باندی  ہوئی۔ بعد ازاں کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش  شروع ہوگئی۔ شدید حبس کے باعث پیدا ہونے والی گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہوگیا اور  شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔

شہر میں کورنگی، ہاکس بے، ماڑی پور، سرجانی، شیر شاہ، کیماڑی، ملیر، نارتھ کراچی، شاہراہ فیصل، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ کے علاقوں میں دوپہر کے بعد تیز بارش  کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بدھ کے روز آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close