کھیل و ثقافت

شاہد آفریدی کو ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کی شرط پر کپتان بنا یا تھا :شہریار خان

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کو ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کی شرط پر کپتان بنا یا تھا ،شاہد آفریدی نے جو بھی بات کرنی ہے وہ میڈ یا میں کرنے کے بجائے مجھ سے  کریں ،کھیل کو سیاست سے الگ ہونا چاہیے ۔

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار خان نے کہا کہ ایسی خبریں سننے کو ملیں جس میں شاہد آفریدی نے کہا کہ دوستوں اور خاندان کے پریشر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،شاہد آفریدی کو جب کپتانی دی گئی تھی تب انہوں نے خود ہی کہا تھا کہ میں ورلڈ کپ تک کپتان رہوں گا اور اسی شرط پر انہیں کپتان بنا یا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اب اگر شاہد آفریدی نے اپنا ارادہ تبدیل کیا ہے تو ان پر کسی قسم کا دباﺅ نہیں ڈالوں گا کیو نکہ ریٹائرمنٹ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کھلاڑی ہی کرتا ہے لیکن شاہد آفریدی کو پریس کانفرنس میں یہ بات کرنے کے بجائے مجھ سے بات کرنی چاہیے تھی،شاہد آفریدی کی جانب سے پریس کانفرنس میں یہ بات کرنا مناسب نہیں تھا ۔شہر یار خان نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جب شاہد آفریدی مجھ سے بات کریں گے تب ہم فیصلہ کریں گے کہ انہیں کپتان کی حیثیت سے کھیلنا ہے یا کھلاڑی کے طور پر ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close