کھیل و ثقافت

سوشل میڈیا پر بھی بھارتی غرورخاک میں ملادیا گیا

اسلام آباد: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم پر سوشل میڈیا میں خوب تنقید ہو رہی ہے۔ ٹوئٹر سمیت سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر پاکستانی حریف بھارتیوں کاغرور خاک میں ملا رہے ہیں، قومی ٹیم نے بھارتی ٹیم کا قرض سود سمیت چکا دیا جس پر سوشل میڈیا پر گیدڑ بھبھکیاں دینے والی بھارتی ہار کے بعد بھیگی بلی بن گئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستانی ٹیم کو کمزور سمجھنے والی بھارتی ٹیم گرین شرٹس کا ایک وار بھی نہ سہہ پائی اور موقع موقع کی گردان رٹنے والے بھارتی ایک ہی شکست کے بعد دھوکا دھوکا کا رونا رونے لگے۔ ٹوئٹر پر بھی پاک انڈیا فائنل کا ہی چرچا رہا جب کہ پاکستانی شائقین نے غرور کے نشے میں چور بھارتیوں کو آئینہ دکھا دیا۔ بسمہ نامی ایک اکاونٹ سے پاکستانی شائقین کی جیت کے جشن کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں لندن پولیس کے اہلکار بھی پاکستان کی خوشی میں شریک دکھائی دیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close